حدیث نمبر: 11386
عَنْ أَسْمَاءَ - يَعْنِي بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ - قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي نَحْوَ الرُّكْنِ قَبْلَ أَنْ يَصْدَعَ بِمَا يُؤْمَرُ ، وَالْمُشْرِكُونَ يَسْمَعُونَ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت ” رکن “ کی طرف رخ کر کے نماز ادا کر رہے تھے ، یہ اُس سے پہلے کی بات ہے کہ آپ کو جو حکم دیا گیا تھا آپ اس کا اعلانیہ اظہار کرتے ، مشرکین سن رہے تھے ( آپ یہ تلاوت کر رہے تھے : ) ” اور تم لوگ اپنے پروردگار کی کون ، کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11386
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (86/24) أخرجه احمد فى المسند (349/6)»