مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ پس وہ کمان کے دو کناروں کی طرح ، یا اس سے بھی زیادہ قریب ہو گیا “
حدیث نمبر: 11372
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى قَالَ : الْقَابُ : الْقَيْدُ ، وَالْقَوْسَيْنِ : الذِّرَاعَيْنِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ يُحَسَّنُ حَدِيثُهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” تو وہ کمان کے دو کناروں کی مانند ، یا اس سے بھی زیادہ قریب ہو گیا “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : لفظ ” قاب “ سے مراد ، قید ( یعنی ہتھکڑی ) ہے اور ” قوسین “ سے مراد ، دونوں کلائیاں ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے اور وہ ضعیف ہے ، اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے ۔