حدیث نمبر: 11308
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى - ( رُخَاءً حَيْثُ أَصَابَ ) قَالَ : الرُّخَاءُ : الْمُطِيعَةُ ، وَأَمَّا قَوْلُهُ حَيْثُ أَصَابَ حَيْثُ أَرَادَ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ” نرمی کے ساتھ ( وہ ہوا چلتی تھی ) جہاں وہ جانا چاہتا تھا “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : یہاں ” رخاء “ سے مراد فرمانبردار ہونا ہے ۔ جہاں تک آیت کے ان الفاظ کا تعلق ہے ” حیث اصاب “ اس سے مراد یہ ہے کہ جہاں کا وہ ارادہ کرتا تھا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11308
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف