مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : فَطَفِقَ مَسْحًا بِالسُّوقِ وَالْأَعْنَاقِ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ تو اس نے ان کی پنڈلیاں اور گردنیں کاٹنا شروع کر دیں “
حدیث نمبر: 11306
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى - فَطَفِقَ مَسْحًا بِالسُّوقِ وَالْأَعْنَاقِ قَالَ : " قَطَعَ سُوقَهَا وَأَعْنَاقَهَا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ” تو اس نے اُن کی پنڈلیاں اور گردنیں کاٹنی شروع کر دیں “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( یہاں آیت میں استعمال ہونے والے لفظ ” مسیح “ سے مراد ) یہ ہے کہ اُس نے ان کی پنڈلیاں اور گردنیں کاٹ دیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے ، جسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ، یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔