مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 39 - سُورَةُ ص قَوْلُهُ تَعَالَى : وَعَزَّنِي فِي الْخِطَابِ . باب: سورت ص کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور بات چیت کے دوران ، وہ مجھ پر غلبہ پا لیتا ہے “
حدیث نمبر: 11304
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - وَعَزَّنِي فِي الْخِطَابِ قَالَ : مَا زَادَ دَاوُدُ عَلَى أَنْ قَالَ : أَكْفِلْنِيهَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور وہ بات چیت کے دوران مجھ پر غلبہ پا لیتا ہے “ ۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : سیدنا داؤد علیہ السلام نے صرف یہ کلمات کہے تھے : ” کہ تم اس کو میرے سپرد کر دو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔