مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کے کیے ہوئے کے حوالے سے ان کا مؤاخذہ کرے “
حدیث نمبر: 11296
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : إِنْ كَادَ الْجُعَلُ لَيَهْلِكُ فِي جُحْرِهِ بِذُنُوبِ بَنِي آدَمَ ، ثُمَّ قَرَأَ وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا مَا تَرَكَ عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ دَابَّةٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ” جعل “ ( نامی کیڑا ، یا پتنگا ) اپنے بل کے اندر ، انسانوں کے گناہوں کی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہو جاتا ہے ، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی : ” اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کے کیے ہوئے اعمال کی وجہ سے ، لوگوں کا مواخذہ کرنے لگے ، تو وہ روئے زمین پر کسی چوپائے کو نہ چھوڑے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔