مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اس کی وجہ یہ ہے : ان لوگوں میں علماء بھی ہیں ، اور راہب بھی ہیں “
عَنْ سَلْمَانَ وَسُئِلَ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى : ( ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا ) قَالَ : الرُّهْبَانُ الَّذِينَ فِي الصَّوَامِعِ . قَالَ سَلْمَانُ : نَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَنُصَيْرُ بْنُ زِيَادٍ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ . ¤سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان سے اللہ تعالٰی کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا گیا ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اس کی وجہ یہ ہے ، ان میں علماء بھی ہیں ، اور راہب بھی ہیں “ ۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : راہبوں سے مراد وہ لوگ ہیں جو گرجا گھروں میں ( عبادت گزار لوگ ) ہوتے ہیں ۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی : ” اس کی وجہ یہ ہے ، ان لوگوں میں علماء بھی ہیں ، اور راہب بھی ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ حمانی ہے ، اور ایک راوی نصیر بن زیاد ہے ، اور یہ دونوں ضعیف ہیں ۔