حدیث نمبر: 10898
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ : كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ ، قَالَ : هُمُ الَّذِينَ هَاجَرُوا مَعَ مُحَمَّدٍ ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” تم بہترین امت ہو جسے لوگوں کے لئے لایا گیا ہے تم نیکی کا حکم دیتے ہو اور تم برائی سے منع کرتے ہو “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : اس سے مراد وہ لوگ ہیں ، جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 10898
درجۂ حدیث محدثین: رجال أحمد رجال الصحيح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12303) اخرجه احمد فى المسند (2463)»