مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : لَمْ يَتَسَنَّهْ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ یہ متغیر نہیں ہوا “
حدیث نمبر: 10880
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : فَانْظُرْ إِلَى طَعَامِكَ وَشَرَابِكَ لَمْ يَتَسَنَّهْ ، قَالَ : لَمْ يَتَغَيَّرْ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” تم اپنے کھانے اور اپنے مشروب کی طرف دیکھو وہ خراب نہیں ہوئے “ ۔ ( سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ) یعنی وہ متغیر نہیں ہوئے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔