مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ تو ہم تمہیں ضرور اس قبلہ کی طرف پھیر دیں گے جس سے تم راضی ہو گے “
حدیث نمبر: 10842
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فِي قَوْلِهِ : فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا قَالَ : نَحْوَ مِيزَابِ الْكَعْبَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ ، وَرِجَالُ إِحْدَاهُمَا ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے نقل کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” تو ہم تمہیں ضرور اس قبلہ کی طرف پھیر دیں گے جس سے تم راضی ہو گے “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ( اس سے مراد ) خانہ کعبہ کے میزاب کی طرف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں ۔