حدیث نمبر: 10839
قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : كَانَ إِبْرَاهِيمُ احْتَجَرَهَا دُونَ النَّاسِ ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ : ( وَمَنْ كَفَرَ ) أَيْضًا فَأَنَا أَرْزُقُهُمْ كَمَا أَرْزُقُ الْمُؤْمِنِينَ ، أَخْلُقُ خَلْقًا لَا أَرْزُقُهُمْ ، أُمَتِّعُهُمْ قَلِيلًا ثُمَّ أَضْطَرُّهُمْ إِلَى عَذَابِ النَّارِ . ¤ ثُمَّ قَرَأَ ابْنُ عَبَّاسٍ : كُلًّا نُمِدُّ هَؤُلَاءِ وَهَؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ رَبِّكَ وَمَا كَانَ عَطَاءُ رَبِّكَ مَحْظُورًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے باقی لوگوں کو چھوڑ کر ، اس ( شہر ) کے لیے دعا مانگی تھی ، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ” اور جو شخص کفر کرے گا “ ۔ اس کو بھی یہ چیز حاصل ہو گی میں ان لوگوں کو بھی اسی طرح رزق دوں گا جس طرح اہل ایمان کو رزق دوں گا اور میں ایسی مخلوق پیدا کروں گا جنہیں میں رزق نہیں دوں گا مگر یہ کہ تھوڑے عرصے تک انہیں نفع حاصل کرنے کا موقع دوں گا ، پھر انہیں آگ کے عذاب کی طرف جانے پر مجبور کر دوں گا ، پھر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ آیت تلاوت کی : ” تمہارے پروردگار کی عطا سے ہم ان کی ( یعنی دنیا کے طلبگار افراد کی ) اور ان کی ( یعنی آخرت کے طلبگار افراد ) سب کی مدد کرتے ہیں ، اور تمہارے پروردگار کی عطا کے لئے کوئی بندش نہیں ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 10839
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح