کتب حدیث ›
اللؤلؤ والمرجان › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿اولئک الذین یدعون یبتغون الی ربہم الوسیلۃ﴾ کا بیان
حدیث نمبر: 1903
1903 صحيح حديث ابْنِ مَسْعُودٍ (إِلَى رَبِّهِمُ الْوَسِيلَةَ) قَالَ: كَانَ نَاسٌ مِنَ الإِنْسِ يَعْبُدُونَ نَاسًا مِنَ الْجِنِّ، فَأَسْلَمَ الْجِنُّ، وَتَمَسَّكَ هؤُلاَءِ بِدِينِهِمْ
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے (آیت) ’’الی ربھم الوسیلۃ‘‘کاشان نزول یہ بیان فرمایا ہے کہ کچھ لوگ جنوں کی عبادت کرتے تھے، لیکن وہ جن بعد میں مسلمان ہو گئے اور یہ مشرک (کم بخت) ان ہی کی پرستش کرتے، جاہلی شریعت پر قائم رہے۔