حدیث نمبر: 1610
1610 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، دَخَلَ الْخَلاَءَ، فَوَضَعْتُ لَهُ وَضُوءًا، قَالَ: مَنْ وَضَعَ هذَا فَأُخْبِرَ فَقَالَ: اللهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ
مولانا داود راز
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہماروایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پاخانہ (بیت الخلاء) میں تشریف لے گئے۔ میں نے آپ کے لیے وضو کا پانی رکھ دیا۔ (باہر نکل کر) آپ نے پوچھا: یہ کس نے رکھا؟ جب آپ کو بتلایا گیا تو آپ نے فرمایا: اے اللہ! اس کو دین کی سمجھ عطا فرمانا۔