کتب حدیثاللؤلؤ والمرجانابوابباب: عورتوں پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رحم کا بیان اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کی سواریاں چلانے والوں کو ان پر نرمی کرنے کا حکم دیا
حدیث نمبر: 1501
1501 صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي سَفَرٍ، وَكَانَ مَعَهُ غُلاَمٌ لَهُ أَسْوَدُ، يُقَالُ لَهُ أَنْجَشَةُ، يَحْدُو فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَيْحَكَ يَا أَنْجَشَةُ رُوَيْدَكَ بِالْقَوَارِيرِ
مولانا داود راز
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے اور آپ کے ساتھ آپ کا ایک حبشی غلام تھا، اس کا نام انجشہ تھا وہ حدی پڑھ رہا تھا (جس کی وجہ سے سواری تیز چلنے لگی) رسول مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، افسوس (ویحک) اے انجشہ! شیشوں کے ساتھ آہستہ آہستہ چل۔ (شیشوں سے آپ نے عورتوں کو مراد لیا کیونکہ وہ بھی شیشے کی طرح نازک اندام ہوتی ہیں)
حوالہ حدیث اللؤلؤ والمرجان / كتاب الفضائل / حدیث: 1501
درجۂ حدیث محدثین: «صحیح»
تخریج حدیث «صحیح، أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 95 باب ما جاء في قول الرجل ويلك»