کتب حدیث ›
اللؤلؤ والمرجان › ابواب
› باب: جب حاکم کوئی اجتہاد کرتا ہے اگرچہ وہ صحیح ہو یا غلط، اس کے ثواب کا بیان
حدیث نمبر: 1118
1118 صحيح حديث عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا حَكَمَ الْحَاكِمُ فَاجْتَهَدَ ثُمَّ أَصَابَ فَلَهُ أَجْرَانِ، وَإِذَا حَكَمَ فَاجْتَهَدَ ثُمَّ أَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ
مولانا داود راز
حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ جب حاکم کوئی فیصلہ اپنے اجتہاد سے کرے اور فیصلہ صحیح ہو تو اسے دہرا ثواب ملتا ہے اور جب کسی فیصلہ میں اجتہاد کرے اور غلطی کر جائے تو اسے ایک ثواب ملتا ہے۔