حدیث نمبر: 921
921 صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَعِنْدِي رَجُلٌ، قَالَ: يَا عَائِشَةُ مَنْ هذَا قُلْتُ: أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ قَالَ: يَا عَائِشَةُ انْظُرْنَ مَنْ إِخْوَانُكُنَّ، فَإِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنَ المَجَاعَةِ
مولانا داود راز
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہانے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (گھر میں) تشریف لائے تو میرے یہاں ایک صاحب (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہاکے رضاعی بھائی) بیٹھے ہوئے تھے آپ نے دریافت فرمایا عائشہ یہ کون ہے؟ میں نے عرض کیا کہ یہ میرا رضاعی بھائی ہے آپ نے فرمایا عائشہ ذرا دیکھ بھال کر چلو کون تمہارا رضاعی بھائی ہے کیونکہ رضاعت وہی معتبر ہے جو کم سنی میں ہو۔