حدیث نمبر: 746
746 صحيح حديث عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ، كُلُّهُنَّ فَاسِقٌ، يُقْتَلْنَ فِي الْحَرَمِ: الْغُرَابُ وَالْحِدَأَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْفَأْرَةُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ
مولانا داود راز
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہانے بیان کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پانچ جانور ایسے ہیں جو سب کے سب موذی ہیں اور انہیں حرم میں بھی مارا جا سکتا ہے کوا چیل بچھو چوہا اور کاٹنے والا کتا۔
حدیث نمبر: 747
747 صحيح حديث حَفْصَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ لاَ حَرَجَ عَلَى مَنْ قَتَلَهُنَّ: الْغُرَابُ وَالْحِدَأَةُ وَالْفَأْرَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ
مولانا داود راز
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہانے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پانچ جانور ایسے ہیں جنہیں مارنے میں کوئی گناہ نہیں کوا چیل چوہا بچھو اور کاٹ کھانے والا کتا۔
وضاحت:
راوي حدیث: ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہاسیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کی بیٹی ہیں، پہلے خنیس بن حذافہ السھمی کے نکاح میں تھیں۔ ان کے بعد تین ہجری کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح ہوا۔ مسند بقی بن مخلد میں ان کی روایات کی تعداد سات بتائی گئی ہے جن میں سے چار متفق علیہ ہیں۔ آپ نے ۴۱ہجری کو وفات پائی۔ بعض نے آپ کا سن وفات ۴۵ ہجری بیان کیا ہے۔
حدیث نمبر: 748
748 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ لَيْسَ عَلَى الْمُحْرِمِ فِي قَتْلِهِنَّ جُنَاحٌ
مولانا داود راز
سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پانچ جانور ایسے ہیں جنہیں مارنے میں محرم کے لئے کوئی حرج نہیں۔