حدیث نمبر: 411
411 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَانِيًا جَمِيعًا، وَسَبْعًا جَمِيعًا
مولانا داود راز
سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمانے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آٹھ رکعت ایک ساتھ (ظہر اور عصر) اور سات رکعت ایک ساتھ (مغرب اور عشاء) ملا کر پڑھیں ۔
وضاحت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے اس احادیث سے یہ نکالا ہے کہ سنتوں کا ترک کرنا جائز ہے۔ اور سنت بھی یہی ہے کہ (نمازیں) جمع کرے تو سنتیں نہ پڑھے۔(مولانا وحید الزماں)