کتب حدیث ›
اللؤلؤ والمرجان › ابواب
› باب: حائضہ عورت پر نماز کی قضا واجب نہیں اور روزے کی قضا واجب ہے
حدیث نمبر: 192
192 صحيح حديث عَائِشَةَ، أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ لَهَا: أَتَجْزِي إِحْدَانَا صَلاَتَهَا إِذَا طَهُرَتْ فَقَالَتْ: أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ كُنَّا نَحِيضُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلاَ يَأْمُرُنَا بِهِ، أَو قَالَتْ: فَلاَ نَفْعَلُهُ
مولانا داود راز
ایک عورت نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ جس زمانہ میں ہم حیض سے پاک رہتے ہیں کیا ہمارے لئے اسی زمانہ کی نماز کافی ہے؟ اس پر عائشہ رضی اللہ عنہانے فرمایا کہ کیا تم حروریہ ہو؟ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں حائضہ ہوتی تھیں اور آپ ہمیں نماز کا حکم نہیں دیتے تھے یا سیدہ عائشہ نے یہ فرمایا کہ ہم نماز نہیں پڑھتی تھیں۔