کتب حدیثاللؤلؤ والمرجانابوابباب: حائضہ عورت کے ساتھ ایک چادر میں لیٹنا
حدیث نمبر: 170
170 صحيح حديث أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُضْطَجِعَةٌ فِي خَمِيلَةٍ، حِضْتُ، فَانْسَلَلْتُ، فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حَيْضَتِي؛ فَقَالَ: أَنُفِسْتِ قُلْتُ: نَعَمْ فَدَعَانِي فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ
مولانا داود راز
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہانے فرمایا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی کہ مجھے حیض آ گیا میں چپکے سے چلی گئی اور اپنے حیض کے کپڑے بدل لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا تجھ کو حیض آ گیا ہے؟ میں نے کہا جی ہاں پھر آپ نے مجھے بلا لیا اور میں آپ کے ساتھ چادر میں لیٹ گئی۔
حوالہ حدیث اللؤلؤ والمرجان / كتاب الحيض / حدیث: 170
درجۂ حدیث محدثین: «صحیح»
تخریج حدیث «صحیح، أخرجه البخاري في: 6 كتاب الحيض: 22 باب من اتخذ ثياب الحيض سوى ثياب الطهر»
حدیث نمبر: 171
171 صحيح حديث أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: وَكُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ مِنَ الْجَنَابَةِ
مولانا داود راز
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہانے فرمایا کہ میں نے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہی برتن میں جنابت کا غسل کیا ۔
وضاحت:
راوي حدیث: ام المومنین سیدہ ام سلمہ بنت ابی امیہ رضی اللہ عنہ کا نام ہند تھا، سیّدنا خالد بن ولید کی چچا زاد بہن تھیں۔ اولین مہاجرہ عورتوں میں شمار ہوتا ہے پہلے سیّدنا ابوسلمہ مخزومی رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں۔ ان کے فوت ہونے پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح کر لیا اور چار ہجری کو رخصتی ہوئی۔ امہات المومنین میں سب سے آخر میں ۵۹ہجری میں وفات پائی اور جنت البقیع میں مدفون ہوئیں۔ ۳۷۸ احادیث کی راویہ ہیں۔ جن میں سے تیرہ متفق علیہ ہیں۔
حوالہ حدیث اللؤلؤ والمرجان / كتاب الحيض / حدیث: 171
درجۂ حدیث محدثین: «صحیح»
تخریج حدیث «صحیح، أخرجه البخاري في: 6 كتاب الحيض: 21 باب النوم مع الحائض وهي في ثيابها»