اللؤلؤ والمرجان
كتاب الايمان— کتاب: ایمان کا بیان
باب نزول عيسى بن مريم حاكما بشريعة نبينا محمد صلي الله عليه وسلم باب: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نازل ہونے اور ان کے شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے موافق چلنے کا بیان
حدیث نمبر: 96
96 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيكُمْ وَإِمَامُكُمْ مِنْكُمْمولانا داود راز
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارا اس وقت کیا حال ہو گا جب عیسیٰ بن مریم تم میں اتریں گے (تم نماز پڑھ رہے ہو گے) اور تمہارا امام تم ہی میں سے ہو گا۔