اللؤلؤ والمرجان
كتاب الحج— کتاب: حج کے مسائل
باب سفر المرأة مع محرم إِلى حج وغيره باب: عورت حج وغیرہ میں بغیر محرم کے سفر نہ کرے
حدیث نمبر: 848
848 صحيح حديث أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: أَرْبَعٌ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَعْجَبْنَنِي وَآنَقْنَنِي: أَنْ لاَ تُسَافِرَ امْرَأَةٌ مَسِيرَةَ يَوْمَيْنِ لَيْسَ مَعَهَا زَوْجُهَا أَوْ ذُو مَحْرَمٍ وَلاَ تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلاَّ إِلَى ثَلاَثَةِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَمَسْجِدِي، وَمَسْجِدِ الأَقْصىمولانا داود راز
سیّدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ میں نے چار باتیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی تھیں یہ باتیں مجھے انتہائی پسند ہیں یہ کہ کوئی عورت دو دن کا سفر اس وقت تک نہ کرے جب تک اس کے ساتھ اس کا شوہر یا کوئی ذو رحم محرم نہ ہو اور نہ تین مساجد کے سوا کسی کے لئے کجاوے باندھے جائیں مسجد حرام میری (مسجد نبوی) اور مسجد اقصی۔