اللؤلؤ والمرجان
كتاب الجنائز— کتاب: جنازے کے مسائل
باب القيام للجنازة باب: جنازہ کے لیے کھڑے ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 561
561 صحيح حديث عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: إِذَا رَأَيْتُمُ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا حَتَّى تُخَلِّفَكُمْمولانا داود راز
سیّدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ اور کھڑے رہو یہاں تک کہ جنازہ تم سے آگے نکل جائے۔