اللؤلؤ والمرجان
كتاب الجنائز— کتاب: جنازے کے مسائل
باب الميت يعذب ببكاء أهله عليه باب: میت کو گھر والوں کے رونے سے عذاب دیا جانے کا بیان
حدیث نمبر: 539
539 صحيح حديث الْمُغِيرَةِ رضي الله عنه، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ نِيحَ عَلَيْهِ يُعَذَّبُ بِمَا نِيحَ عَلَيْهِمولانا داود راز
سیّدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرماتے تھے کسی میت پر اگر نوحہ و ماتم کیا جائے تو اس نوحہ کی وجہ سے بھی اس پر عذاب ہوتا ہے۔