اللؤلؤ والمرجان
كتاب الجمعة— کتاب: جمعہ کا بیان
باب التحية والإمام يخطب باب: خطبہ کے وقت تحیۃ المسجد پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 502
502 صحيح حديث جَابِرٍ قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ: أَصَلَّيْتَ قَالَ: لاَ، قَالَ: فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِمولانا داود راز
سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک شخص جمعہ کے دن مسجد میں آیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھے آپ نے اس سے پوچھا کہ کیا تم نے (تحیتہ المسجد کی) نماز پڑھ لی ہے؟ آنے والے نے جواب دیا کہ نہیں آپ نے فرمایا کہ اٹھو اور دو رکعت نماز (تحیتہ المسجد) پڑھ لو۔
وضاحت:
حجتہ الہند سیّدنا شاہ ولی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی نمازی ایسے حال میں مسجد میں داخل ہو کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو دو رکعت ہلکی خفیف پڑھ لے تاکہ سنت راتبہ اور ادب خطبہ ہر دو کی رعایت ہو سکے۔ اور اس مسئلہ کے بارے میں تمہارے شہر کے لوگ جو شور کرتے ہیں (روکتے ہیں) ان کے دھوکے میں نہ آنا کیونکہ اس مسئلہ کے حق میں حدیث صحیح وارد ہے جس کی اتباع واجب ہے۔ (حجۃ اللہ البالغہ: ج ۲ ص ۱۰۱)