اللؤلؤ والمرجان
كتاب الايمان— کتاب: ایمان کا بیان
باب لا ترجعوا بعدي كفارًا يضرب بعضكم رقاب بعض باب: میرے بعد ایک دوسرے کی گردنیں مار کر کافر نہ بن جانا (فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم )
حدیث نمبر: 44
44 صحيح حديثُ جَريرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ في حَجَّةِ الْوَداعِ: اسْتَنْصِتِ النَّاسَ، فَقالَ: لا تَرْجِعُوا بَعْدي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقابَ بَعْضٍمولانا داود راز
سیّدنا جریر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے حجۃ الوداع میں فرمایا کہ ’’لوگوں کو بالکل خاموش کر دو (تاکہ وہ خوب سن لیں) پھر فرمایا، لوگو! میرے بعد پھر کافر مت بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردن مارنے لگو۔