اللؤلؤ والمرجان
كتاب صلاة المسافرين وقصرها— کتاب: مسافروں کی نماز اور اس کے قصر کا بیان
باب استحباب ركعتي سنة الفجر والحث عليهما باب: فجر کی سنت کی فضیلت و رغبت کا بیان
حدیث نمبر: 422
422 صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى شَيْءٍ مِنَ النَّوَافِلِ أَشَدَّ مِنْهُ تَعَاهُدًا عَلَى رَكْعَتَيِ الْفَجْرِمولانا داود راز
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہانے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی نفل نماز کی فجر کی دو رکعات سے زیادہ پابندی نہیں کرتے تھے۔
وضاحت:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سنتوں پر مداومت فرمائی ہے۔ اس لیے سفرو حضر کہیں بھی ان ترک کرنا اچھا نہیں ہے۔(راز)