اللؤلؤ والمرجان
كتاب صلاة المسافرين وقصرها— کتاب: مسافروں کی نماز اور اس کے قصر کا بیان
باب قصر الصلاة بمنى باب: منیٰ میں نماز قصر کا بیان
حدیث نمبر: 403
403 صحيح حديث حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ الْخُزَاعِيِّ رضي الله عنه قَالَ صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَنَحْنُ أَكْثَرُ مَا كُنَّا قَطُّ وَامَنُهُ، بِمِنًى رَكْعَتَيْنِمولانا داود راز
سیّدنا حارثہ بن وہب خزاعی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منی میں ہمیں دو رکعات پڑھائیں ہمارا شمار اس وقت سب وقتوں سے زیادہ تھا اور ہم اتنے بے خوف کسی وقت میں نہ تھے (اس کے باوجود ہم کو نماز قصر پڑھائی)
وضاحت:
راوي حدیث: سیّدنا حارثہ بن وھب خزاعی رضی اللہ عنہ پ کی ماں ام کلثوم جردل تھیں۔ آپ عبیداللہ بن عمر کے اخیافی بھائی ہیں۔ متعدد احادیث کے راوی ہیں۔ ان میں چار احادیث متفق علیہ ہے۔