اللؤلؤ والمرجان
كتاب المساجد ومواضع الصلاة— کتاب: مسجدوں اور نمازوں کی جگہوں کا بیان
باب الدليل لمن قال الصلاة الوسطى هي صلاة العصر باب: اس کی دلیل جس نے کہا نماز وسطیٰ سے مراد نماز عصر ہے
حدیث نمبر: 365
365 صحيح حديث عَلِيٍّ رضي الله عنه، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ الأَحْزَابِ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَلأَ اللهُ بُيُوتَهُمْ وَقُبورَهُمْ نَارًا، شَغَلُونَا عَنِ الصَّلاَةِ الْوُسْطَى حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُمولانا داود راز
سیّدنا علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ غزوہ احزاب (خندق) کے موقعہ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مشرکین کو) یہ بددعا دی کہ اے اللہ ان کے گھروں اور قبروں کو آگ سے بھر دے انہوں نے ہم کو صلوۃ وسطی (عصر کی نماز) نہیں پڑھنے دی حتی کہ سورج بھی غروب ہو گیا ہے۔