اللؤلؤ والمرجان
كتاب المساجد ومواضع الصلاة— کتاب: مسجدوں اور نمازوں کی جگہوں کا بیان
باب استحباب التبكير بالعصر باب: عصر اول وقت پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 363
363 صحيح حديث رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ رضي الله عنه، قَالَ: كُنَّا نُصَلِّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ، فَنَنْحَرُ جَزُورًا فَتُقْسَمُ عَشْرَ قِسْمٍ، فَنأْكُلُ لَحْمًا نَضِيجًا قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُمولانا داود راز
سیّدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عصر کی نماز پڑھ کر اونٹ ذبح کرتے اس کو دس حصوں میں تقسیم کرتے اور پھر سورج غروب ہونے سے پہلے ہی ہم اس کا پکا ہوا گوشت بھی کھا لیتے۔
وضاحت:
راوي حدیث: سیّدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوعبداللہ ہے۔ بدر میں چھوٹے ہونے کی وجہ سے پیچھے رکھے گئے۔ احد اور دیگر غزوات میں شریک ہوئے۔ احد کے دن انہیں ایک تیر لگا جسے کھینچا تو پھل گوشت میں رہ گیا اور موت تک اندر رہا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا میں قیامت کے دن تمہاری گواہی دوں گا۔ ۷۴ ہجری کو ۸۶ سال کی عمر میں مدینہ منورہ میں عبدالملک بن مروان کے دور خلافت میں وفات پائی۔