اللؤلؤ والمرجان
كتاب الايمان— کتاب: ایمان کا بیان
باب وجوب محبة رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم أكثر من الأَهل والولد والوالد والناس أجمعين باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اہل وعیال، ماں باپ اور سب لوگوں سے زیادہ محبت رکھنا واجب ہے (اور جس کو ایسی محبت نہ ہو وہ مومن نہیں)
حدیث نمبر: 27
27 صحيح حديث أَنَس قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ والِدِهِ وَوَلَدِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعينَمولانا داود راز
سیّدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص ایمان والا نہ ہو گا جب تک کہ اس کے دل میں اپنے والد اور اپنی اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ میری محبت نہ ہو جائے۔