اللؤلؤ والمرجان
كتاب الفتن وأشراط الساعة— کتاب: فتنوں اور قیامت کی نشانیوں کا بیان
باب لا تقوم الساعة حتى يمر الرجل بقبر الرجل فيتمنى أن يكون مكان الميت من البلاء باب: قیامت قائم نہ ہو گی جب تک کہ انسان مصائب سے تنگ آ کر کسی قبر کو دیکھ کر خواہش کرنے لگے گا کہ کاش میں اس میت کی جگہ قبر میں ہوتا
حدیث نمبر: 1846
1846 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَة رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُهْلِكُ النَّاسَ هذَا الْحَيُّ مِنْ قُرَيْشٍ قَالُوا: فَمَا تَأْمُرُنَا قَالَ: لَوْ أَنَّ النَّاسَ اعْتَزَلُوهُمْمولانا داود راز
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس قبیلہ قریش کے بعض آدمی لوگوں کو ہلاک و برباد کر دیں گے۔ صحابہ نے عرض کیا ٗ ایسے وقت کے لیے آپ ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کاش! لوگ ان سے بس الگ ہی رہتے۔