حدیث نمبر: 171
171 صحيح حديث أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: وَكُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ مِنَ الْجَنَابَةِ
مولانا داود راز

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہانے فرمایا کہ میں نے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہی برتن میں جنابت کا غسل کیا ۔

وضاحت:
راوي حدیث: ام المومنین سیدہ ام سلمہ بنت ابی امیہ رضی اللہ عنہ کا نام ہند تھا، سیّدنا خالد بن ولید کی چچا زاد بہن تھیں۔ اولین مہاجرہ عورتوں میں شمار ہوتا ہے پہلے سیّدنا ابوسلمہ مخزومی رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں۔ ان کے فوت ہونے پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح کر لیا اور چار ہجری کو رخصتی ہوئی۔ امہات المومنین میں سب سے آخر میں ۵۹ہجری میں وفات پائی اور جنت البقیع میں مدفون ہوئیں۔ ۳۷۸ احادیث کی راویہ ہیں۔ جن میں سے تیرہ متفق علیہ ہیں۔
حوالہ حدیث اللؤلؤ والمرجان / كتاب الحيض / حدیث: 171
درجۂ حدیث محدثین: «صحیح»
تخریج حدیث «صحیح، أخرجه البخاري في: 6 كتاب الحيض: 21 باب النوم مع الحائض وهي في ثيابها»