اللؤلؤ والمرجان
كتاب فضائل الصحابة— کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے فضائل
باب من فضائل أنس بن مالك رضی اللہ عنہ باب: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خوبیاں
حدیث نمبر: 1613
1613 صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَسَرَّ إِلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِرًا، فَمَا أَخْبَرْتُ بِهِ أَحَدًا بَعْدَهُ وَلَقَدْ سَأَلَتْنِي أُمُّ سُلَيْمٍ، فَمَا أَخْبَرْتُهَا بِهِمولانا داود راز
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ایک راز کی بات کہی تھی اور میں نے وہ راز کسی کو نہیں بتایا مجھ سے حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا (ان کی والدہ) نے بھی اس کے متعلق پوچھا لیکن میں نے انہیں بھی نہیں بتایا۔