اللؤلؤ والمرجان
كتاب فضائل الصحابة— کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے فضائل
باب من فضائل أنس بن مالك رضی اللہ عنہ باب: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خوبیاں
حدیث نمبر: 1612
1612 صحيح حديث أَنَسٍ عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ أَنَسٌ خَادِمُكَ، ادْعُ اللهَ لَهُ قَالَ: اللهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُمولانا داود راز
ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے کہا: یا رسول اللہ!انس آپ کا خادم ہے اس کے لئے اللہ سے دعا کیجئے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: اے اللہ!اس کے مال و اولاد میں زیادتی کر اور جو کچھ تو اسے دے اس میں برکت عطا فرما۔