اللؤلؤ والمرجان
كتاب فضائل الصحابة— کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے فضائل
باب من فضائل سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ باب: حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فضائل
حدیث نمبر: 1604
1604 صحيح حديث الْبَرَاءِ رضي الله عنه، قَالَ: أُهْدِيَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةٌ حَرِيرٍ، فَجَعَلَ أَصْحَابُهُ يَمَسُّونَهَا وَيَعْجَبُونَ مِنَ لِينِهَا فَقَالَ: أَتَعْجَبُونَ مِنْ لِينِ هذِهِ لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ خَيْرٌ مِنْهَا، أَوْ أَلْيَنُمولانا داود راز
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہدیہ میں ایک ریشمی حلہ آیا تو صحابہ اسے چھونے لگے اور اس کی نرمی اورنزاکت پر تعجب کرنے لگے۔ آپﷺ نے اس پر فرمایا تمہیں اس کی نرمی پرتعجب ہے سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے رومال(جنت میں) اس سے کہیں بہتر ہیں یا (آپﷺ نے فرمایا کہ) اس سے کہیں زیادہ نرم ونازک ہیں