حدیث نمبر: 1578
1578 صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتِ: اسْتَأْذَنَتْ هَالَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ، أُخْتُ خَدِيجَةَ، عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَرَف اسْتِئْذَانَ خَدِيجَةَ، فَارْتَاعَ لِذلِكَ، فَقَالَ: اللهُمَّ هَالَة قَالَتْ: فَغِرْتُ فَقُلْتُ: مَا تَذْكُرُ مِنْ عَجُوزٍ مِنْ عَجَائِزِ قرَيْشٍ، حَمْرَاءَ الشِّدْقَيْنِ، هَلَكَتْ فِي الدَّهْرِ، قَدْ أَبْدَلَكَ اللهُ خَيْرًا مِنْهَا
مولانا داود راز

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے بیان کیا کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کی بہن حضرت ہالہ بنت خویلد رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اندر آنے کی اجازت چاہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کی اجازت لینے کی (ادا) یاد آگئی، آپﷺ چونک اٹھے اور فرمایا: اللہ! یہ تو ہالہ ہیں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے کہا کہ مجھے اس پر بڑی غیرت آئی، میں نے کہا آپﷺ قریش کی کس بوڑھی کا ذکر کیا کرتے ہیں جس کے مسوڑھوں پر بھی دانتوں کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے (صرف سرخی باقی رہ گئی تھی) اور جسے مرے ہوئے بھی ایک زمانہ گزر چکا ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ کواس سے بہتر بیوی دے دی ہے۔

حوالہ حدیث اللؤلؤ والمرجان / كتاب فضائل الصحابة / حدیث: 1578
درجۂ حدیث محدثین: «صحیح»
تخریج حدیث «صحیح، أخرجه البخاري في: 63 كتاب مناقب الأنصار: 20 باب تزويج النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خديجة وفضلها»