اللؤلؤ والمرجان
كتاب فضائل الصحابة— کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے فضائل
باب فضائل خديجة أم المؤمنين رضی اللہ عنہ باب: ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہ کے فضائل
حدیث نمبر: 1574
1574 صحيح حديث أَبِي مُوسى رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَمَلَ مِنَ الرِّجَالِ كَثِيرٌ، وَلَمْ يَكْمُلْ مِنَ النِّسَاءِ إِلاَّ آسِيَةُ امْرَأَة فِرْعَوْنَ، وَمَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ وَإِنَّ فَضْلَ عَائِشَةَ عَلَى النسَاءِ كَفَضْلِ الثَّرِيدِ عَلَى سَائِرِ الطَّعَامِمولانا داود راز
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مردوں میں تو بہت سے کامل لوگ اٹھے لیکن عورتوں میں فرعون کی بیوی آسیہ اور مریم بنت عمران رحمہ اللہ کے سوا اور کوئی کامل نہیں پیدا ہوئی ٗ ہاں عورتوں پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکی فضیلت ایسی ہے جیسے تمام کھانوں پر ثرید کی فضیلت ہے۔