حدیث نمبر: 1485
1485 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنهما، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لأَذُودَنَّ رِجَالاً عَنْ حَوْضِي، كَمَا تُذَادُ الْغَرِيبَةُ مِنَ الإِبِلِ عَنِ الْحَوْضِ
مولانا داود راز

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ میں( قیامت کے دن) اپنے حوض سے کچھ لوگوں کو اس طرح ہانک دوں گا، جیسے اجنبی اونٹ حوض سے ہانک دیے جاتے ہیں۔

حوالہ حدیث اللؤلؤ والمرجان / كتاب الفضائل / حدیث: 1485
درجۂ حدیث محدثین: «صحیح»
تخریج حدیث «صحیح، أخرجه البخاري في: 42 كتاب المساقاة: 10 باب من رأى أن صاحب الحوض والقربة أحق بمائه»