اللؤلؤ والمرجان
كتاب الفضائل— کتاب: فضائل و مناقب کا بیان
باب إِثبات حوض نبينا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وصفاته باب: حوض کوثر کا ثبوت اور اس کی صفات
حدیث نمبر: 1483
1483 صحيح حديث فَقَالَ لَهُ الْمُسْتَوْرِدُ، أَلَمْ تَسْمَعْهُ قَالَ الأَوَانِي قَالَ: لاَ قَالَ الْمُسْتَوْرِدُ: تُرَى فِيهِ الآنِيَةُ مِثْلَ الْكَوَاكِبِمولانا داود راز
(یہ سن کر) حضرت مستورد نے (حضرت حارثہ بن وہب سے) کہا کیا آپ نے برتنوں والی روایت نہیں سنی؟ انہوں نے کہا کہ نہیں۔ مستورد نے کہا کہ اس میں برتن (پینے کے) اس طرح نظر آئیں گے جس طرح آسمان میں ستارے نظر آتے ہیں۔ (یعنی بے شمار اور چمک دار ہوں گے)