اللؤلؤ والمرجان
كتاب الفضائل— کتاب: فضائل و مناقب کا بیان
باب إِثبات حوض نبينا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وصفاته باب: حوض کوثر کا ثبوت اور اس کی صفات
حدیث نمبر: 1477
1477 صحيح حديث أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، يَزِيدُ فِيهِ فَأَقُولُ: إِنَّهُمْ مِنِّي، فَيُقَالُ إِنَّكَ لاَ تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ، فَأَقُولُ: سُحْقًا سُحْقًا لِمَنْ غَيَّرَ بَعْدِيمولانا داود راز
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں میں کہوں گا کہ یہ تو مجھ میں سے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا جائے گا کہ آپ کو نہیں معلوم کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں۔ اس پر میں کہوں گا کہ دور ہو وہ شخص جس نے میرے بعد دین میں تبدیلی کر لی تھی۔