اللؤلؤ والمرجان
كتاب الرؤيا— کتاب: خوابوں کا بیان
باب قول النبيّ صلی اللہ علیہ وسلم من رآني في المنام فقد رآني باب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان جس نے مجھے خواب میں دیکھ لیا بے شک اس نے مجھے دیکھ لیا
حدیث نمبر: 1461
1461 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَسَيَرَانِي فِي الْيَقَظَةِ، وَلاَ يَتَمَثَّلُ الشَّيْطَانُ بِيمولانا داود راز
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔ آپ نے فرمایا کہ جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو کسی دن مجھے بیداری میں بھی دیکھے گا اور شیطان میری صورت میں نہیں آ سکتا۔