اللؤلؤ والمرجان
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے مسائل
باب الإيتار في الاستنثار والاستجمار باب: ناک میں پانی ڈالنا اسی طرح استنجاء کرنا طاق مرتبہ بہتر ہے
حدیث نمبر: 137
137 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: مَنْ تَوَضَّأَ فَلْيَسْتَنْثِرْ، وَمَنِ اسْتَجْمَرَ فَلْيُوتِرْمولانا داود راز
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص وضو کرے اسے چاہیے کہ ناک صاف کرے۔ اور جو پتھر سے استنجا کرے اسے چاہیے کہ طاق عدد (یعنی ایک یا تین یا پانچ ہی) سے کرے۔
وضاحت:
مٹی کے ڈھیلے بھی پتھر ہی شمار ہوتے ہیں۔ بلکہ ان سے صفائی زیادہ ہوتی ہے۔ (راز)