حدیث نمبر: 1283
1283 صحيح حديث عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رضي الله عنه، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهُ غَنَمًا يَقْسِمُهَا عَلَى صَحَابَتِهِ، فَبَقِيَ عَتُودٌ، فَذَكَرَهُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ: ضَحِّ أَنْتَمولانا داود راز
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ بکریاں ان کے حوالے کی تھیں تاکہ صحابہ رضی اللہ عنہ م میں ان کو تقسیم کر دیں، ایک بکری کا بچہ باقی رہ گیا۔ جب اس کا ذکر انھوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی تو قربانی کر لے۔