اللؤلؤ والمرجان
كتاب الصيد والذبائح ما يؤكل من الحيوان— کتاب: شکار اور ذبح کے مسائل اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت حلال ہے
باب في أكل لحوم الخيل باب: گھوڑوں کا گوشت حلال ہے
حدیث نمبر: 1269
1269 صحيح حديث جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رضي الله عنهما، قَالَ: نَهى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَوْمَ خَيْبَرَ، عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ، وَرَخَّصَ فِي الْخَيْلِمولانا داود راز
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ خیبر کے موقع پر گدھے کے گوشت کی ممانعت کی تھی اور گھوڑوں (کے گوشت کھانے) کی اجازت دی تھی۔
وضاحت:
امام شافعی رحمہ اللہ نے بھی اس حدیث کی بناء پر گھوڑے کے گوشت کو حلال قرار دیا ہے۔ (راز)