اللؤلؤ والمرجان
كتاب الجهاد— کتاب: جہاد کے مسائل
باب غزوة الأحزاب وهي الخندق باب: غزوۂ احزاب یعنی جنگ خندق کا بیان
1182 صحيح حديث الْبَرَاءِ رضي الله عنه، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الأَحْزَابِ يَنْقُلُ التُّرابَ، وَقَد وَارَى التُّرَابُ بَيَاضَ بَطْنِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: لَوْلاَ أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَاوَلاَ تَصَدَّقْنَا وَلاَ صَلَّيْنَافَأَنْزِلِ السَّكِينَةَ عَلَيْنَاوَثَبِّتِ الأَقْدَامَ إِنْ لاَقَيْنَاإِنَّ الأُلَى قَد بَغَوْا عَلَيْنَاإِذَا أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَاحضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غزوۂ احزاب (خندق) کے موقع پر دیکھا کہ آپ ﷺ مٹی (خندق کھودنے کی وجہ سے جو نکلتی تھی) خود ڈھو رہے تھے، مٹی سے آپ کے پیٹ کی سفیدی چھپ گئی تھی اور آپ یہ شعر کہہ رہے تھے۔ تو ہدایت گر نہ ہوتا تو کہاں ملتی نجات ... کیسے پڑھتے ہم نمازیں ...کیسے دیتے ہم زکوٰۃ ... اب اتار ہم پر تسلی اے شہ عالیٰ... صفا تپاؤں جموا دے ہمارے، دے لڑائی میں ثبات ... بے سبب ہم پر یہ کافر ظلم سے چڑھ آتے ہیں... جب وہ بہکائیں ہمیں سنتے نہیں ہم ان کی بات.