إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المساجد— مساجد کا بیان۔
باب ما جاء في فضل مسجد قباء والصلاة فيه باب: مسجد قباء اور اس میں نماز کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 963
قَالَ مُسَدَّدٌ ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ رَجُلٍ قَالَ: "أَتَى عُمَرُ مَسْجِدَ قُبَاءٍ فَأَمَرَ أَبَا لَيْلَى فَقَالَ لَهُ: اجْتَنِبِ الْعَوَاهِنَ، وَاكْتَنِسِ الْمَسْجِدَ بِسَعْفَةٍ، قَالَ: وَلَوْ كَانَ هَذَا الْمَسْجِدُ فِي أُفُقٍ مِنَ الْآفَاقِ، أَوْ مِصْرٍ مِنَ الْأَمْصَارِ لَكَانَ يَنْبَغِي لَنَا أَنْ نَأْتِيَهُ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ .ترجمہ
ایک صاحب سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مسجدِ قباء تشریف لائے اور سیدنا ابولیلیٰ رضی اللہ عنہ کو حکم دیتے ہوئے فرمایا: ”بیکار اور بوسیدہ چیزوں سے اجتناب کرو اور مسجد میں کھجور کی تازہ شاخ سے جھاڑو دیا کرو۔“ نیز آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر یہ مسجد افق کے کسی دور دراز گوشے میں یا شہروں میں سے کسی بھی شہر میں ہوتی تو ہمارے لیے یہی موزوں تھا کہ ہم اس کی زیارت کے لیے وہاں حاضر ہوتے۔“
یہ سند تابعی کے نامعلوم ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔