إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المساجد— مساجد کا بیان۔
باب فضل المسجد الحرام والصلاة فيه ومسجد النبي صلى الله عليه وسلم والمسجد الأقصى باب: مسجد حرام اور اس میں نماز، مسجد نبوی ﷺ اور مسجد اقصیٰ کی فضیلت کا بیان۔
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ "أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَدِمَ مَكَّةَ فَدَخَلَ الْكَعْبَةَ، فَبَعَثَ إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَقَالَ: أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَ: بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ . فَجَاءَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ فَرَجَّ الْبَابَ رَجًّا شَدِيدًا فَفُتِحَ لَهُ، فَقَالَ: يَا مُعَاوِيَةُ، أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتَ أَنِّي كُنْتُ أَعْلَمُ مِثْلَ الَّذِي عَلِمَ ابْنُ عُمَرَ ، وَلَكِنَّكَ حَسَدْتَنِي أَنْ تَبْعَثَ إِلَيَّ " .عبد اللہ بن ابی ملیکہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ مکہ مکرمہ تشریف لائے اور کعبہ کے اندر داخل ہوئے، پھر انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی جانب پیغام بھیجا اور دریافت فرمایا کہ ”رسول اللہ ﷺ نے (کعبہ میں) کس جگہ نماز ادا فرمائی تھی؟“ انہوں نے جواب دیا: ”دو ستونوں کے درمیان۔“ اتنے میں سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما تشریف لائے اور انہوں نے کعبہ کے دروازے کو بڑی قوت سے جھنجھوڑا تو ان کے لیے اسے کھول دیا گیا، تب انہوں نے کہا: ”اے معاویہ! اللہ کی قسم! آپ بخوبی جانتے تھے کہ جتنا علم ابن عمر رضی اللہ عنہما کو تھا، میں بھی ویسا ہی علم رکھتا تھا، لیکن آپ نے اس بات سے گریز کیا کہ مجھے پیغام بھیجیں۔“
اسے احمد بن منیع رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔