إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المساجد— مساجد کا بیان۔
باب فضل المسجد الحرام والصلاة فيه ومسجد النبي صلى الله عليه وسلم والمسجد الأقصى باب: مسجد حرام اور اس میں نماز، مسجد نبوی ﷺ اور مسجد اقصیٰ کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 952
قَالَ أَبُو دَاوُدَ : أَبَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ - يَعْنِي: ابْنَ أَبِي الزِّنَادِ - عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْقَرَّاظِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "الصَّلَاةُ فِي مَسْجِدِي هَذَا خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا سُلَيْمَانُ الْهَاشِمِيُّ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ . . . فَذَكَرَهُ .
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ .ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”میری اس مسجد میں نماز پڑھنا دیگر تمام مساجد میں نماز پڑھنے سے ایک ہزار گنا بہتر ہے، سوائے مسجدِ حرام کے۔“
اسے امام ابو یعلیٰ موصلی رحمہ اللہ نے زہیر، سلیمان ہاشمی اور ابن ابی الزناد کے طریق سے روایت کیا ہے۔
اور اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے امام ابو داؤد طیالسی رحمہ اللہ کے واسطے سے نقل کیا ہے۔