إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب القيامة وأهوالها— قیامت اور اس کی ہولناکیوں کا بیان۔
باب في البعث والحساب والميزان وغير ذلك مما يذكر باب: دوبارہ اٹھائے جانے، حساب، میزان اور دیگر مذکورہ امور کا بیان۔
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مُنَادِيًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُنَادِي: يَا آدَمُ، إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكَ أَنْ تَبْعَثَ بَعْثًا مِنْ ذُرِّيَّتِكَ إِلَى النَّارِ، فَيَقُولُ آدَمُ: كَمْ مِنْ كَمْ؟ فَيَقُولُ: مِنْ كُلِّ مِائَةٍ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ. فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: فَمَنِ النَّاجِي مِنَّا بَعْدَ ذَلِكَ؟ قَالَ: مَا أَنْتُمْ فِي النَّاسِ إِلَّا كَالشَّامَةِ فِي صَدْرِ الْبَعِيرِ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ فِيهِ إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ایک پکارنے والے کو مبعوث فرمائے گا جو یہ صدا لگائے گا: اے آدم! یقیناً اللہ تعالیٰ تجھے حکم دیتا ہے کہ تو اپنی اولاد میں سے دوزخ کا لشکر (علیحدہ کر کے) روانہ کر دے، تو آدم علیہ السلام عرض کریں گے: پروردگار! کتنے میں سے کتنے؟ اللہ فرمائے گا: ہر سو میں سے ننانوے، اس پر لوگوں میں سے ایک شخص نے عرض کی: (یارسول اللہ!) پھر اس کے بعد ہم میں سے نجات پانے والا کون بچے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تم لوگ (دیگر) انسانوں میں ایسے ہی ہو جیسے اونٹ کے سینے پر ایک تل کا نشان ہوتا ہے“۔ اسے امام ابو بکر بن ابی شیبہ نے ایسی سند سے روایت کیا ہے جس میں ابراہیم الہجری موجود ہے اور وہ ضعیف راوی ہے۔